ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں آٹو کے پلٹنے کی وجہ سے چار افراد زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ یہ حادثہ ضلع کے دامیرا منڈل مستقرمیں پیش آیا جس حادثہ کا ویڈیو وہاں نسب کیے گئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔
اس حادثہ میں آٹو کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس حادثہ میں آٹو ڈرائیور سمیت آٹو میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔
ان تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایسا سمجھاجاتا ہے کہ تیزرفتاری حادثہ کی وجہ تھی، تاہم اس حادثہ کے ساتھ ہی فوری طور پر مقامی افراد نے وہاں پہنچ کر راحت کے کام انجام دیے۔