ETV Bharat / city

سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

five-people-dead-in-an-accident-in-karimnagar
سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Feb 9, 2020, 3:12 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:19 PM IST

یہ حادثہ ضلع کریم نگر کے گنگادھرمنڈل کے کُرکیال علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب گرینائیٹ سے لدی لاری نے مخالف سمت سے آنے والے آٹو کو ٹکر دے دی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی علاج کے دوران ہسپتال میں موت ہوگئی۔
مہلوکین کی شناخت ایم نرسیا،ان کے بیٹے بابو،بھائی بانیا،بھتیجہ شیکھر اور بھانجہ و آٹورکشاڈرائیور جی انجیا کے طورپر کی گئی ہے۔ کوڈمیال منڈل کے پدور سے تعلق رکھنے والے یہ افراد بابو کے علاج کے لئے آئے تھے جو گاوں آنے کے دوران حال ہی میں بائیک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا۔
گرینائیٹ سے لدی لاری گنگادھر علاقہ سے کریم نگر کی سمت جارہی تھی کہ اس نے آٹو کو ٹکردے دی۔انجیا،گاڑی کے سامنے کے حصہ کے کیبن میں پھنس گیا۔پولیس کو انجیا کی لاش کو نکالنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
حادثہ کا مقام دلخراش منظرپیش کررہا تھا۔اطلاع ملتے ہی چپہ ڈنڈی کے رکن اسمبلی روی شنکر نے مہلوکین کے خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا۔ایک اور حادثہ میں ایک شخص جس کی شناخت صدام کے طورپر کی گئی ہے،ہلاک اور دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب شنکرم پیٹ منڈل کے مُولنگور علاقہ کے قریب گرینائیٹ سے لدی ٹپر نے آٹو کو ٹکر دے دی۔

سڑک حادثات سے بچنے کے لیے تیز رفتاری سے پرہیز کرنا اور ٹرافک قوانین پر عمل کرنے کے کہا جاتا ہے، جس سے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Feb 9 2020 12:35PM

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں سڑک حادثہ۔ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد9 فروری(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل سب ضلع کے گنگادھرمنڈل کے کُرکیال علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب گرینائیٹ سے لدی لاری نے مخالف سمت سے آنے والے آٹو کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی۔مہلوکین کی شناخت ایم نرسیا،ان کے بیٹے بابو،بھائی بانیا،بھتیجہ شیکھر اور بھانجہ و آٹورکشاڈرائیور جی انجیا کے طورپر کی گئی ہے۔ کوڈمیال منڈل کے پدور سے تعلق رکھنے والے یہ افراد بابو کے علاج کے لئے آئے تھے جو گاوں آنے کے دوران حال ہی میں بائیک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا۔گرینائیٹ سے لدی لاری گنگادھر علاقہ سے کریم نگر کی سمت جارہی تھی کہ اس نے آٹو کو ٹکردے دی۔انجیا،گاڑی کے سامنے کے حصہ کے کیبن میں پھنس گیا۔پولیس کو انجیا کی لاش کو نکالنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔حادثہ کا مقام دلخراش منظرپیش کررہا تھا۔اطلاع ملتے ہی چپہ ڈنڈی کے رکن اسمبلی روی شنکر نے مہلوکین کے خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا۔ایک اور حادثہ میں ایک شخص جس کی شناخت صدام کے طورپر کی گئی ہے،ہلاک اور دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب شنکرم پیٹ منڈل کے مُولنگور علاقہ کے قریب گرینائیٹ سے لدی ٹپر نے آٹو کو ٹکر دے دی۔

یواین آئی وخ

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.