ETV Bharat / city

تلنگانہ کے ظہیرآباد میں کسانوں کا بند - سنگاریڈی میں شوگر فیکٹریز

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں شوگر فیکٹریز کو دوبارہ کھولنے کامطالبہ کرتے ہوئے کسانوں نے ظہیرآباد میں بند منایا۔

تلنگانہ کے ظہیرآباد میں کسانوں کا بند
تلنگانہ کے ظہیرآباد میں کسانوں کا بند
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 4:56 PM IST

Updated : Sep 22, 2021, 6:19 PM IST

سنگاریڈی میں شوگر فیکٹریز کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منائے گئے بند کے حصہ کے طور پر مقامی تاجروں نے اپنی دکانات کو بند رکھتے ہوئے کسانوں کی حمایت کی۔ اپوزیشن جماعتوں کانگریس، بی جے پی اور بائیں بازو نے اس بند کی حمایت کی۔کسانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شوگر فیکٹریز کے احیا کا مطالبہ کیا۔

کسانوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی فصلوں پر مناسب قیمت ادانہیں کی جارہی ہے۔ مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے کسانوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں ریلی نکالی۔

یہ بھی پڑھیں:

کے ٹی آر، کی اپوزیشن کے خلاف قانونی کارروائی

انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کسانوں کو ان کی فصل پر مناسب معاوضہ دیا جائے اور حکومت شکر کے کسانوں کی مدد کےلیے آگے آئے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ کسان، مختلف مسائل کے شکار ہے۔ ایسے میں حکومت کا یہ فرض ہے کہ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کو یقینی بناتے ہوئے ان کی مدد کرے۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 22, 2021, 6:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.