ETV Bharat / city

اوورسیز تلنگانہ ایسوسی ایشن یو ایس چیاپٹر کا قیام - بھارت کے اولین دوہری شہریت کے حامل شخص افتخار شریف

اوورسیز تلنگانہ ایسوسی ایشن (او ٹی اے) کے یو ایس چیاپٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اوورسیز تلنگانہ ایسوسی ایشن یو ایس چیپٹر کا قیام

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 5:00 PM IST

صدر اوورسیز تلنگانہ ایسوسی ایشن محمد القریشی کی صدارت میں سعودی عرب، امریکہ اور دیگر ممالک میں مقیم این آر آئیز اور بھارتی نژاد افراد کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اوورسیز تلنگانہ ایسوسی ایشن یو ایس چیاپٹر کے قیام اور اسے فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کیلی فورنیا امریکہ میں مقیم ایک این آر آئی تاجر احمد شاہ کوہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و دیگر ممالک میں رہنے والے این آر آئیز کے کئی مسائل کی یکسوئی کے لیے اس طرح کی تنظیم کی ضرورت تھی اور او ٹی اے کی امریکہ شاخ کے قیام سے بڑی حد تک این آر آئیز کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

بھارت کے اولین دوہری شہریت کے حامل شخص افتخار شریف اس تنظیم کے سرپرست ہیں۔ اوورسیز تلنگانہ ایسوسی ایشن کئی برسوں سے نہ صرف این آر آئیز کے مسائل بلکہ حیدرآباد و دیگر مقامات پر مسلم اقلیت کی تعلیمی، معاشی، پیشہ ورانہ مدد کے حوالے سے سرگرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دارالعلوم حیدرآباد کی اراضی صرف مدرسہ کے لیے استعمال ہوگی: مولانا جعفر پاشاہ

محمد القریشی نے بتایا کہ او ٹی اے کئی این آر آئی تنظیموں اور انجمنوں پر مشتمل ایک فورم ہے۔ تنظیم بالخصوص 4 شعبوں تعلیم، کیریئر کونسلنگ، بزنس، اسپورٹس اور تہذیبی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ تنظیم کے دیگر اہم عہدہ داروں میں ڈاکٹر سید المحمود، سہیل احمد، محمد صادق، محمد کلیم، حامد شامل ہیں۔ او ٹی اے تلنگانہ میں این آر آئیز کی پہلی مسلمہ تنظیم ہے۔ احمد شاہ کوہی کو او ٹی اے یو ایس چیاپٹر صدر منتخب کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.