ETV Bharat / city

' غیر ملکی تبلیغی جماعت کے کارکن پر عائد مقدمات کو خارج کیا جائے' - ممبئی ہائی کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور الہ آباد ہائی کورٹ کا حوالہ

صدر جمعية علماء تلنگانہ-آندھراپردیش مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے میڈیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ و آندھرا پردیش سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ملکی شہریوں پر عائد مقدمات فوراً واپس لے۔

dismiss tablighi jamaat cases: jamiat ulama telangana and andhra pradesh

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 9:07 PM IST

انہوں نے اس ضمن میں مدراس ہائی کورٹ، ممبئی ہائی کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور الہ آباد ہائی کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ' ان غیر ملکی تبلیغی جماعت کے کارکنان کے مقدمات خارج کرکے انہیں جلد از جلد گھر واپس بھیجا جائے'۔

ویڈیو

ممتاز عالم دین مولانا پیر شبیر احمد نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے بھی تلنگانہ کے وزیر داخلہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' حیدرآباد سمیت آندھراپردیش میں پھنسے تبلیغی جماعت کے کارکن میں خواتین بھی شامل ہیں اور وہ گذشتہ پانچ ماہ سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اس لیے ہماری اپیل ہے کہ ان کے مقدمات کو خارج کرکے انہیں جلد از جلد گھر واپس بھیجا جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.