ETV Bharat / city

سائبرآباد پولیس : سرمایہ کاری پر دھوکہ دہی کے معاملے میں تین افراد گرفتار

پولیس نے کہا کہ رقمی معاملات کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ گروہ اسکائپ اور واٹس ایپ کے ذریعہ لوگوں سے رابطہ میں رہتا تھا۔

arrested
arrested
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:05 PM IST

تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے سرمایہ کاری پر دھوکہ دہی کے معاملہ میں تفتیش کے بعد 20 ہزار سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان افراد پر 50 ہزار کروڑ کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

اس معاملہ میں دو چینی باشندہ فرار ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے کہا 'اس معاملہ کے اصل ملزم اودے پرتاپ نے اپنے ساتھیوں اور چینی باشندوں کے ساتھ تعاون کے ذریعہ کمپنی قائم کی اور اس کے لئے سرمایہ کی وصولی شروع کی'۔

انہوں نے کہا 'ان افراد نے پرکشش سرمایہ کاری کی اسکیمات کا آغاز کیا۔ ان افراد نے سرمایہ کاروں کو 300 روپئے تا 15000 روپے کی سرمایہ کاری پر اندرون 90 دن بھاری منافع کا لالچ دیا۔ ابتدا میں لوگوں نے سرمایہ کاری پر ہچکچاہٹ محسوس کی جس پر ان افراد نے بعض سرمایہ کاروں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کروائی اور دوسرے افراد کا بھروسہ جیت لیا۔ جس کے بعد آہستہ آہستہ کئی افراد اس کمپنی میں سرمایہ کاری کے لئے آگے آئے۔ رقمی ادائیگی 'ریزورپے' گیٹ کے ذریعہ کی گئی'۔

یہ بھی پڑھیے
جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، چارگرفتار

سجنار نے کہا کہ رقمی معاملات کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ گروہ اسکائیپ اور واٹس ایپ کے ذریعہ لوگوں سے رابطہ میں رہتا تھا۔

عہدیداروں نے کہا کہ سرمایہ کاری کرنے والوں کی حقیقی تعداد اور تغلب کردہ رقم کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی مفرور افراد کو پکڑنے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.