ETV Bharat / city

وی آر او سسٹم منسوخ کرنے پر تلنگانہ حکومت کی نکتہ چینی

سی پی آئی ایم تلنگانہ یونٹ نے وی آر او سسٹم منسوخ کرنے ٹی آر ایس حکومت کے قدم کی نکتہ چینی کی ہے۔

وی آر او سسٹم منسوخ کرنے پر تلنگانہ حکومت کی نکتہ چینی
وی آر او سسٹم منسوخ کرنے پر تلنگانہ حکومت کی نکتہ چینی
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 4:52 PM IST

سی پی آئی ایم تلنگانہ یونٹ نے ’’بغیر کسی متبادل کے ریاست سے وی آر او سسٹم کو منسوخ‘‘ کرنے کی ٹی آر ایس حکومت کے قدم کی نکتہ چینی کی ہے۔ کل شب کابینہ کے اجلاس میں وی آر اوز بل 2020کو منسوخ کرنے کے لئے آرڈیننس منظور کیا گیا۔ حکومت نے جی او بھی جاری کرتے ہوئے آج سے اراضیات کے رجسٹریشن پر بھی روک لگا دی۔

اپنے بیان میں سی پی آئی کے ریاستی سیکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے کہا کہ ’’وی آر اوز کا راست تعلق نچلی سطح کے کروڑ ہا خاندانوں سے ہے۔ کسی متبادل کے بغیر وی آر او سسٹم کو منسوخ کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ سی پی آئی ایم ریونیو سسٹم میں کسی بھی اصلاحات کی مخالف نہیں ہے۔ ’’ہم ٹی آر ایس حکومت کے یکطرفہ فیصلوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ وی آر او سسٹم کی منسوخی سے نہ صرف وی آر اوز میں بلکہ اس سسٹم پر منحصر افراد میں الجھن پیدا ہوگی۔ وی آر او سسٹم کو منسوخ کرنے سے پہلے حکومت کو چاہئے تھاکہ وہ وی آر اوز ملازمین یونین اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی تشویش پر نظر رکھتی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.