ریاست تلنگانہ آر ٹی سی ورکرس کی ہڑتال مسلسل 17 ویں دن بھی جاری، پرگتی بھون کے محاصرہ کے لئے جانے کے دوران کئی گرفتار۔
آر ٹی سی کے ملازمین نے اپنے خاندان کے ساتھ بس ڈپوز کے سامنے مظاہروں میں حصہ لیا۔
اسی دوران کانگریس پارٹی کے بیشتر لیڈروں اور کارکنوں وزیر اعلیٰ بھون کے محاصرہ کے پیش نظر تحویل میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں:مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: شام 6 بجے تک 60 فیصد پولنگ
پولیس نے کانگریس پارٹی کے بعض لیڈروں کو احتیاطی تحویل میں لے لیا اور بعض لیڈروں کو گھر پر نظربند کردیا۔
تلنگانہ کانگریس پارٹی کے سابق صدر پونالا لکشمیا کو گھر پر نظربند کردیا گیا، جب کہ پارٹی کے کارگزار صدر ریونت ریڈی کو حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں واقع پرگتی بھون کی سمت جانے کی کوشش پر تحویل میں لے لیا گیا۔
کانگریس پارٹی کے درجنوں لیڈروں کو پرگتی بھون جانے والی سڑکوں پر جانے سے روک دیا گیا۔
شہر میں کئی مقامات پر کانگریسی لیڈروں اور پولیس کے درمیان نوک جھونک کی بھی اطلاع ہے۔
اسی دوران کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی جگاریڈی جو پرگتی بھون کے محاصرہ کے لئے پارٹی کے منصوبہ کے مطابق جارہے تھے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔