ETV Bharat / city

تلنگانہ: معاشی بحران پرکانگریس کی حکومت پرتنقید - cheif minister kcr accepted economic crises

کانگریس کے سینئر رہنما محمد علی شبیر نے ریاست تلنگانہ میں معاشی بحران پر وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی طرف سے  کیے گئے ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلی نے رواں مالیاتی سال کے آٹھ ماہ گزرنے کے بعد معاشی سست روی کے اثرات کو محسوس کیا۔

تلنگانہ: معاشی بحران پرکانگریس کی حکومت پرتنقید

author img

By

Published : Dec 9, 2019, 10:20 AM IST

کانگریس کے سینئر رہنما محمد علی شبیر نے کہا کہ پوری دنیا کئی ماہ سے اس معاشی سست روی پر تشویش ظاہر کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ معاشی سست روی کے اثرات نہ ہونے کے غلط دعوے پیش کررہے تھے، لیکن رواں برس ستمبر میں بالآخر ریاستی حکومت نے 20-2019ء کا مکمل بجٹ پیش کیا، جس میں مصارف میں 30 فیصد زیادہ کٹوتی کی گئی حالانکہ رواں برس 22 فروری کو 18,2017کروڑ روپئے پر مشتمل عبوری بجٹ پیش کیا گیا تھا لیکن مکمل بجٹ صرف 14,6492کروڑ روپئے پر مشتمل ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ سالانہ مصارف میں 35,525 کروڑ روپئے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت اب 1.46 لاکھ کروڑ روپئے بھی خرچ کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ شبیر علی نے کہا کہ وزیر اعلی نے تلنگانہ کو فاضل بجٹ والی ریاست قرار دیتے ہوئے بھاری نقصان پہنچایا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.