تہنیتی تقریب میں جمعیت القریش و اسلامک سنٹر دہلی کے صدر ڈاکٹر سراج قریشی، حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار، رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سراج قریشی کو تہنیت پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ حکومت اور مرکز کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن کا مہادھرنا
پولیس کمشنر انجنی کمار نے کوویڈ وبا و لاک ڈاون کے دوران پولیس کی خدمات پر لکھی گئی کتاب کو بطور خاص ڈاکٹر سراج قریشی پیش کیا۔ محمد سلیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ملک کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے جمعیت القریش کے کارکن بھی موجود تھے۔