ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل، پالی ٹیکنک و انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ سیل، مانو نے اپنے افتتاحی کلمات میں طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے ایک اچھا صنعت کار اور تاجر بننے کے لئے نئی سوچ اور خیالات کے ساتھ آگے آئیں۔
جناب متیالا سرت، پروگرام مینیجر، اٹل انکیوبیشن سنٹرنے طلبا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کاروبار قائم کرنے کے لیے صلاحیتیوں کو پروان چڑھائیں۔محترمہ شویتا نارائن، نوڈل مینیجر نے پی ایم یووا اسکیم کا مختصر تعارف پیش کیا، انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے ہفتہ وار انٹرپرینیورشپ پروگرام میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
قبل ازیں، محترمہ عرشیہ اعظم، پرنسپل، آئی ٹی آئی مانونے مہمانوں اور شرکا کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ آئی ٹی آئی میں بہترین سہولتیں دستیاب ہیں اور 24 آئی ٹی آئیز میں سے مانو آئی ٹی آئی کو اس منفرد پائلٹ پراجیکٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔
پراجیکٹ منٹر، جناب محمد عامر، انسٹریکٹر، الیکٹرانکس میکینک نے شکریہ ادا کیا۔ قومی ترانے کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔آئی ٹی آئی کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔