ETV Bharat / city

'یوم عاشقان' کے مخالفین کی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت

چودہ فروری کو یورپ اور کئی جمہوری ممالک میں یوم عاشقان (ویلنٹائنس ڈے) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وہیں بھارت میں بھی اسے مناتے ہیں۔

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 8:59 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:14 AM IST

valentine day
یوم عاشقان کے مخالفین کی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت

چودہ فروری کو یورپ اور کئی جمہوری ممالک میں یوم عاشقان (ویلنٹائنس ڈے) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وہیں بھارت میں بھی اسے مناتے ہیں مگر پچھلے کچھ برس سے شدت پسند ہندو تنظیموں کے ارکان کے چودہ فروری کے روز لڑکے اور لڑکیوں پر حملوں کے واقعات دیکھے گئے اور زبردستی لڑکے اور لڑکیوں کی شادی کرانے کا ان پر الزام بھی لگا۔

'یوم عاشقان' کے مخالفین کی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت

ہندو شدت پسند تنظیمیں اس دن متحرک ہوکر ایک ساتھ نظر آنے والے لڑکے لڑکیوں کے متعلق بغیر جانے زبردستی ان کی شادیاں کرواتے ہیں، خواہ وہ دوست ہوں۔

اس ضمن میں دلت و عیسائی حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اس معاملے کو حقوق انسانی کمیشن سے رجوع کرکے شدت پسند تنظیموں کے ظلم سے نجات دلوانے کی درخواست کی۔

تنظیم کے ارکان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں سب کو مذہب کی آزادی حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے محبت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے والے ایک پادری کی یاد میں تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن ہندو شدت پسند تنظیمیں اسے غلط رنگ دیکر عیسائیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں۔

تنظیم کے ارکان نے کہا کہ شدت پسند تنظیموں کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کے معاملات میں مداخلت کریں_ تنظیم نے حکومت اور پولیس سے ویلنٹائن ڈے پر ان تنظیموں کے کسی بھی اقدام پرسخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

ویلنٹائن ڈے منانے کے حق میں جو دلائل دیے جاتے ہیں، اُن کے مطابق ویلنٹائن ڈے خوشیاں اور محبتیں بانٹنے کا دن ہے۔ ویلنٹائن ڈے منانے والوں کی رائے یہ ہے کہ”اس روز اگر خاوند اپنی بیوی کو از راہِ محبت پھول پیش کرے یا بیوی اپنے سرتاج کے سامنے چند محبت آمیز کلمات کہہ لے تو اس میں آخر حرج کیا ہے؟“

ویلنٹائن ڈے کی حمایت میں تین چار دلائل دیے جاتے ہیں۔ یہ محبت کے اظہار کا دن ہے، اس پر پابندی کیوں لگائی جائے؟انسانی زندگیوں میں نفرتیں اس قدر زیادہ ہوچکی ہیں ، اگر ایک دن محبت کے نام کر دیا گیا ہے تو اس میں کیا برائی ہے؟

ایک اور دلیل جو عام طور سے دی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ ویلنٹائن ڈے صرف لڑکے اور لڑکی کی محبت کا دن نہیں ہے،کیونکہ محبت کا صرف ایک یہی رنگ تو نہیں ہوتا ۔ ماں، باپ، بہن بھائیوں اور دوستوں وغیرہ کو بھی تو پھول دیے جاسکتے ہیں۔

محبت کسی ایک دن کی محتاج نہیں ہوتی، لیکن پھر بھی پوری دنیا میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:14 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.