ETV Bharat / city

تلنگانہ: کانکنوں کی ہڑتال جاری، کئی احتجاجی گرفتار

ریاست تلنگانہ میں کوئلہ کے بلاکس کی نجکاری کیخلاف سنگارینی کالریز ورکرس کی تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔

تلنگانہ: کان کنوں کی ہڑتال جاری، کئی احتجاجی گرفتار

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 4:06 PM IST

کوئلہ کے بلاکس کی نجکاری کے خلاف ریاست تلنگانہ میں سنگارینی کالریز کوئلہ کی کانوں کے ورکرس نے تیسرے روز بھی ہڑتال کی اور اس فیصلے کو واپس لینے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مختلف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بیشتر ورکرس کی تنظیموں نے احتجاج میں حصہ لیا۔ کسی بھی امکانی صورتحال اور ناگہانی سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری تعداد ان کانوں کے قریب تعینات کر دی گئی تھی۔

پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا جنہوں نے مرکز کے اس فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی اور شدید احتجاج کیا۔

یاد رہے کہ تین دن سے یہ ہڑتال جاری ہے جس کے نتیجے میں کوئلہ کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ اس ہڑتال کی حمایت مختلف ورکرس یونینوں نے کی تھی۔ ان یونینوں نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی تھی۔

احتجاجیوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے قدم کی شدید مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے فوری طور اس فیصلے سے دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.