پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ایس جئے پال کے طورپر کی گئی ہے جو پرائمری اسکول کے احاطہ میں واقع آنگن واڑی کی طالبہ کو ایک خالی کلاس روم میں لے گیا۔
اس واقعہ کی اطلاع پر اس لڑکی کے والدین نے پولیس سے اس بات کی شکایت کی۔ پولیس نے منگل کو اس جاروب کش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ آیا ملزم نے اسکول کی دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی تو ایسی کوئی کوشش تو نہیں کی ہے۔
اسی دوران متاثرہ لڑکی کے والدین نے الزام لگایا کہ ملزم نے ان کی لڑکی کے جنسی استحصال کی کوشس کے دوران اس کی ویڈیو بنائی تاہم پولیس کو ایسی کوئی ویڈیو اس کے سل فون میں نہیں ملی۔ اس کے بعد پولیس اس کے فون سے حذف کئے گئے ویڈیوز کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا اس نے اپنی اس گھناونی حرکت کی ویڈیو لینے کی کوئی کوشش کی ہے۔ مقامی افراد نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔