ETV Bharat / city

Bundy Sanjay's Hunger Strike: بے روزگار نوجوانوں کی حمایت میں بنڈی سنجے کی بھوک ہڑتال - BJP state president's sit-in in support of youth

تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے بے روزگار نوجوانوں کی حمایت میں نامپلی آفس میں یک روزہ بھوک ہڑتال شروع کی BJP State President's Sit-in in Support of Youth۔

Bundy Sanjay
Bundy Sanjay
author img

By

Published : Dec 27, 2021, 2:57 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ میں خالی سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کی حمایت میں صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے نے بھوک ہڑتال کی BJP State President's Sit-in in Support of Youth۔ پولیس نے کوویڈ کی صورتحال کے پیش نظر جلسوں، ریلیوں اور اجتماعات پر 2 جنوری تک عائد پابندی کے احکام کا حوالہ دیتے ہوئے اس احتجاج کی اجازت نہیں دی۔

زعفرانی جماعت کو دھرنا چوک پر اس بھوک ہڑتال کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد شہر کے نامپلی علاقہ میں واقع بی جے پی BJP Office in Nampally کے دفتر میں ہی بنڈی سنجے Bundy Sanjay نے اپنی بھوک ہڑتال شروع کردی۔

یہ ایک روزہ بھوک ہڑتال ہے جس میں پارٹی کے کئی لیڈران بشمول مشہور فلم اداکارہ وجئے شانتی، پارٹی امور کے انچارج ترون چگ، ای راجندر، سوامی گوڑ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

بی جے پی کا مطالبہ ہے کہ ریاست میں خالی سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کے لئے ریاستی حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے۔ اس نے بے روزگار نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

پارٹی نے اس مسئلہ پر کئی مرتبہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت ریاست کے دیگر مقامات پر احتجاج بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی کے لیڈروں نے پولیس کو مکتوب روانہ کیا تھا اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ملازمتوں کو پُر کرنے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئے جانے والے احتجاج کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.