حیدرآباد: ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس عوام کے ساتھ کھڑی تھی۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کی گاندھی نگر ڈیویثرن کی امیدوار نے عابڈس میں واقع دفتر جی ایچ ایم سی میں پرچہ نامزدگی داخل کی۔ اس پروگرام میں کویتا بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثر لوگوں کو فی کس دس ہزارروپے حکومت کی جانب سے دیے جارہے تھے تاہم اس بات کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی گئی۔ حکومت نے حیدرآباد کو 67 ہزار کروڑروپے سے ترقی دی ہے جبکہ قومی جماعتوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو نظرانداز کردیا۔ ان دونوں جماعتوں کو جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے۔