ETV Bharat / city

امراوتی: کورونا سے پولیس افسر کی موت - کورونا سے اے ایس آئی کی موت

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پورم کے پریگی میں ایک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ایس حبیب اللہ کی کورونا سے موت واقع ہوگئی ہے، ان کی اس موت کے بعد ریاستی حکومت نے اہل خانہ کو 50 لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

امراوتی: کورونا سے پولیس افسر کی موت
امراوتی: کورونا سے پولیس افسر کی موت
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:14 AM IST

آندھرا پردیش کے ڈی جی پی نے اتوار کے روز بتایا کہ 51 برس کے ایس حبیب اللہ پریگی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے جن کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔

ریاستی حکومت نے ہلاک شدہ اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کے اہل خانہ کو 50 لاکھ کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے، بتایا جا رہا ہے ایس حبیب اللہ کا ہندو پورم قصبے سے تعلق تھا اور وہ تین برس سے پریگی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔

موصول اطلاعات کے مطابق بیس دن قبل ان کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد پریگی پولیس اسٹیشن کے سب انسپیکٹر نے انہیں چھٹی پر بھیج دیا، تا ہم کچھ ہی دنوں کے بعد وہ دوبارہ اپنی ملازمت پر واپس آگئے۔

جس کے بعد ایس آئی نے ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں کونا پورم پیکٹ بھیج دیا۔

حبیب اللہ 16 اپریل کو ایک بار پھر یہاں بیمار ہوگئے جس کے بعد ان کے اہل خانہ انہیں ہندو پورم کے 'جی جی ایچ' اسپتال لے گئے، لیکن پھر یہاں سے انہیں اننت پورم کوویڈ 19 ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریاست کے ڈی جی پی کے مطابق وہاں کے ڈاکٹر نے انہیں پریگی جی جی ایچ میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا، اس وقت تک حبیب اللہ میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔

اس دوران ان کے اہل خانہ نے انہیں بنگلورو منتقل کرنا چاہا لیکن 17 اپریل کو ہی ان کی موت ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.