ETV Bharat / city

کوئی بھی مزدور گھر پیدل نہ جائے: کے سی آر

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ نے اپنے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ اگر ٹرین کی سہولیات میسر نہ ہوں تو مزدوروں کے لئے بسوں کا انتظام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی مہاجر مزدور پیدل چل کر گھر واپس جانے پر مجبور نہ ہو۔

Arrange trains, buses to ensure no migrant worker walks home: KCR to officials
کوئی بھی مزدور گھر پیدل نہ جائے: کے چندر شیکھر راؤ
author img

By

Published : May 22, 2020, 3:13 PM IST

ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، تقریباً دو مہینے لاک ڈاؤن کو ہو چکے ہیں، وہیں مزدوروں کی نقل مکانی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس دوران تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ نے جمعرات کو عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ٹرینوں اور بسوں کا انتظام کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کسی بھی مہاجر مزدور کو اپنے آبائی وطن پیدل چل کر نہ جانا پڑے۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق انہوں نے چیف سکریٹری سے کہا کہ وہ مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات تک پہنچانے کے لئے ٹرینوں کا انتظام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین کی سہولیات میسر نہ ہونے پر بسوں کا بندوبست کیا جائے۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'وزیر اعلی سری کے چندر شیکھر راؤ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی مزدور اپنے آبائی مقام پر واپس جانے کے لیے بدقسمتی کی صورتحال سے نہ گزرے'۔

راؤ نے کہا کہ ان کی حکومت مہاجر مزدوروں کو واپس اپنے آبائی مقامات پر لے جانے کی ذمہ داری قبول کرے گی۔ انہوں نے مہاجر مزدورں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کے لیے پیدل سفر نہ کریں۔

ریاستی میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر کے ٹی راما راؤ، جو وزیر اعلی کے بیٹے ہیں، نے پہلے کہا تھا کہ ریاستی حکومت نے 75 خصوصی ٹرینوں کا بندوبست کیا ہے اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو گھروں تک پہنچایا ہے، جس پر 6 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.