ETV Bharat / city

ائمہ اور مؤذنین کا اعزازیہ جاری کرنے کا مطالبہ - ائمہ و موذنین کی پسماندگی کودور کیا جائے

تلنگانہ کے کاغذ نگر مستقرمیں ائمہ اور مؤذنین نے کہا کہ 'ریاستی حکومت اعزازیہ کی رقم کی منظوری میں کوتاہی اور تاخیر کررہی ہے جس کی وجہ سے ائمہ و مؤذنین کو کافی دشواریاں ہورہی ہیں۔'

appeal-to-relaease-salaries-of-imams-and-muazzins
ائمہ اور موذنین کا اعزازیہ جاری کرنےکامطالبہ
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 9:08 PM IST

تلنگانہ کے کاغذ نگر مستقرمیں ائمہ اور مؤذنین نے کہا کہ 'ریاستی حکومت اعزازیہ کی رقم کی منظوری میں کوتاہی اور تاخیر کررہی ہے جس کی وجہ سے ائمہ و مؤذنین کو کافی دشواریاں ہورہی ہیں۔'

اس موقع پر جامع مسجد امام و خطیب حافظ عمر رضا نے کہا کہ 'تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ کے ائمہ اور موذنین کو ہر مہینہ اعزازی رقم دیتے ہوئے کافی مدد کی ہے لیکن تلنگانہ ریاست میں لگ بھگ 4 ہزار ائمہ اور موذنین کے اعزازیہ کی رقم کی منظوری نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ائمہ و مؤذنین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔'

اس ماہ شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں مزید باقی چار ہزار ائمہ اور مؤذنین کیلئے بھی اعزازی رقم کی منظوری کا وزیر اعلی کے سی آر، وزیر داخلہ محمود علی اور وقف بورڈ چیرمین محمد سلیم سےمطالبہ کیا۔

اس موقع پر کہا گیا کہ چار ہزار ائمہ اور موذنین کیلئے اعزازی رقم کیلئے اس اسمبلی اجلاس میں بجٹ کو منظورکرتے ہوئے ائمہ و موذنین کی پسماندگی کودور کیا جائے کیونکہ گزشتہ کئی مہینوں سے ائمہ و موذنین کے اعزازیہ کی رقم منظور نہ ہونے پر وہ دفاتر کے چکر لگاتے ہوئے تھک چکے ہیں۔

دیکھنا یہ ہے کہ اگلے اسمبلی بجٹ سیشن میں ائمہ اور مؤذنین کے اعزازیہ کی رقم اور بجٹ میں اضافہ ہوگا یا نہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.