ETV Bharat / city

مجلسی وفد کی کمشنر پولیس سے ملاقات، وسیم رضوی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ - Owaisi complains against Waseem Rizvi

پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے پر وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے ایک وفد نے حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار سے ملاقات کی۔

مجلسی وفد کی کمشنر پولیس سے ملاقات، وسیم رضوی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 9:22 AM IST

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی قیادت میں مجلسی ارکان اسمبلی و کونسل کا ایک وفد نے حیدرآباد کمشنر پولیس انجنی کمار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور وسیم رضوی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

مجلسی وفد کی کمشنر پولیس سے ملاقات، وسیم رضوی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

حیدرآباد کمشنر پولیس نے اسدالدین اویسی کو تیقن دیا کہ وسیم رضوی کے خلاف سٹی پولیس کی جانب سے مناسب کاروائی کی جائے گی۔ مجلسی وفد میں بیرسٹر اسدالدین اویسی، اکبرالدین اویسی، سید احمد پاشاہ قادری، ممتام احمد خان، محمد معظم خان، احمد بن عبداللہ بلعلہ، جعفر حسین معراج، کوثر محی الدین، سید امین الحسن جعفری اور مرزا ریاض الحسن آفندی شامل تھے۔

اس موقع پر اسدالدین اویسی نے بتایا کہ اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق صدرنشین وسیم رضوی نے ہندی زبان میں کتاب تحریر کی ہے جس میں پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقد میں گستاخی کی گئی ہے، جسے کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے وسیم رضوی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ شخص اپنے بیانات کے ذریعہ ملک میں امن و امان کو برباد کرنے کی کوشش کررہا ہے‘۔ صدر مجلس نے مسلمانوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور وسیم رضوی کے خلاف قانونی طور پر مقدمہ درج کرنے کی خواہش کی۔

یہ بھی پڑھیں: نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے آر ٹی سی کی منفرد اسکیم

مجلس کی جانب سے کمشنر پولیس کو تحریری شکایت دینے کے بعد حیدرآباد کے کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن میں سنگین دفعات کے تحت وسیم رضوی کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسی دوران اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہماری شکایت کے بعد وسیم رضوی کے خلاف حیدرآباد سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، وسیم رضوی جو پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا مرتکب ہوا ہے، اس کے خلاف کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.