ETV Bharat / city

عبدالکریم ٹنڈا بری - ٹنڈا کو عدالت نے بری کردیا

حیدرآباد کی نامپلی کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث بتائے گئے عبدالکریم ٹُنڈا کو ان پر عائد الزامات سے بری قراردیا ہے۔

Abdul Karim Tanda was acquitted by the court
عبدالکریم ٹنڈا کو عدالت نے بری کردیا
author img

By

Published : Mar 3, 2020, 8:52 PM IST

Updated : Mar 4, 2020, 8:14 AM IST

حیدرآباد کی نامپلی کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث بتائے گئے عبدالکریم ٹُنڈا کو ان پر لگے تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔

پولیس کا الزام تھا مذکورہ شخص دھماکوں میں ملوث تھے۔ مگر پولیس اس سلسلے میں عدالت کے سامنے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔

نامپلی کورٹ نے عبدالکریم ٹنڈا کو بے قصور قرار دیا ہے۔

عبدالکریم ٹنڈا کو عدالت نے بری کردیا

ٹنڈا پر حیدرآباد میں بم دھماکے کرنے کا الزام لگا تھا، ہمایوں نگراور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر دھماکوں کی سازش کا ان پر الزم لگا۔

2008 میں ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ٹنڈا کا نام دس مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔2013 میں انھیں بھارت، نیپال سرحد کے پاس سے گرفتار کیا گیا، مختلف ریاستوں میں ان پر 40 سے زیادہ کیسیز درج ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا میں آواز اٹھائی جاتی ہے اور ملکوں کے مابین جب معاہدات ہوتے ہیں اس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کا عہد بھی کیا جاتا ہے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور تمام ہی اس کی مذمت کرتے ہیں۔

مگر اس کا ایک دوسرا پہلو یہ بھی ہیکہ جن پر دہشت گردی کا الزام لگا اور برسوں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنی زندگی کا بیش قیمتی وقت گزاردیا اور اخیر میں جب عدالتیں انھیں بری کردیتی ہیں، تب وہ اس حالت میں نہیں ہوتے کہ وہ دوبارہ سماج میں اپنے آپ کو منواسکیں، وہ ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور ہوجاتے ہیں۔

Last Updated : Mar 4, 2020, 8:14 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.