پہلے مذکورہ اسکیم کی فہرست میں کچھ امراض کا ذکر نہیں تھا جس کی وجہ اسپتال انتظامیہ مریضوں کا مفت علاج کرنے سے انکار کرتا تھا۔ تاہم اب محکمہ صحت نے اس بات کا فیصلہ لیا ہیکہ آروگیہ شری کارڈ ہولڈر کسی بھی مرض میں مبتلا ہو اس کا مفت علاج کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ قبائلی طبقہ کے اسکولز میں پڑھنے والے ایک لاکھ طلبا کا مذکورہ اسکیم کے تحت مفت علاج کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے لیے گئے فیصلوں پر وزیر اعلی کے سی آر کی منظوری کے بعد عمل درآمد ہوگا۔