ماہی گیر نے اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے ایلابودارم علاقہ میں ایک ماہی گیر تالاب میں مچھلی پکڑ رہا تھا کہ اچانک اس کی جال میں ایک اژدھا پھنس گیا، جس پر ماہی گیر نے تشویش کا اظہار کیا اور فوری طور پر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو بتایا۔
محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور انہوں نے اس اژدھے کو پکڑ کر ضلع کے ماناکنڈور جنگلاتی علاقہ میں چھوڑ دیا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ اژدھا زہریلا نہیں تھا۔ ان عہدیداروں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اژدھے کو دیکھنے پر اس بات کی اطلاع انہیں دیا کریں۔