ETV Bharat / city

آلیر انکاؤنٹر میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 5:52 PM IST

ترجمان مجلس بچاؤ تحریک امجد اللہ خان نے آلیر انکاؤنٹر میں قتل ہونے والے پانچ مسلم نوجوانوں کے اہل خانہ کو قومی حقوقی انسانی کمیشن کی جانب سے فی کس پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کے احکامات جاری کیے جانے کی ستائش کرتے ہوئے بتایا کہ این ایچ آر سی کے اس فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ انکاؤنٹر میں مارے جانے والے نوجوان بے قصور تھے اور یہ ایک فرضی و منصوبہ بند انکاؤنٹر تھا۔

ALIYAR encounter
آلیر انکاؤنٹر

امجداللہ خان نے بتایا کہ جملہ گیارہ نوجوانوں کو پولیس نے ایک ہوم گارڈ، ایک کانسٹیبل کو فائرنگ میں ہلاک کرنے اور ایک می سیوا سینٹر کو لوٹنے کا الزام عائد کیا تھا لیکن تمام کو ان الزامات سے بھی با عزت بری کردیا گیا۔

ویڈیو

ترجمان مجلس بچاؤ تحریک نے ان مسلم نوجوانوں کے فرضی انکاؤنٹر میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کرنے کا ریاستی حکومت اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا_ انہوں نے قومی انسانی حقوقی کمیشن کے احکامات پر عمل نہ کرنے کا ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا۔

اس معاملے میں مجلس اتحادالمسلمین اور ٹی آر ایس کی مسلم قیادت کی خاموشی کو امجد اللہ خان نے مفاد پرستی قرار دیا۔ واضح ہو کہ 2015 میں پانچ مسلم نوجوانوں کک ورنگل کے قریب آلیر نامی مقام پر پولیس پر حملے کے الزام میں انکاؤنٹر کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.