اطلاعات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے پیدا دیساری پلی علاقے میں ایک ٹرک نے آٹو کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 8 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ 10 افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔