ETV Bharat / city

تلنگانہ: کووڈ 19 کے491 نئے معاملات درج

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 2:24 PM IST

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 7272 ہے۔

coronavirus
coronavirus

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 491 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,78,599 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1499 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 596 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,69,828 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 7272 ہے جن میں 5169 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48,005 کووڈ 19 کے معائنے کئے گئے تاہم587 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 62 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 102 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.