مولانا محمد عتیق الرحمن رشادی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دینی مدارس میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے. انہوں نے بچوں کو مدارس میں داخلہ دلوانے کی والدین سے خواہش کی ہے۔
مولانا رشادی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عصری تعلیم دلوانے کے لیے ہزاروں روپئے خرچ کرتے ہیں وہیں دوسری جانب والدین اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی فکر نہیں کرتے جس کے نتیجہ میں بچہ دین سے دور ہوجاتا ہے۔
مولانا نے کہا کہ علم دین حاصل کرنا ہر مرد عورت پر فرض ہے۔