ETV Bharat / city

ممبئی سے ہاوڑہ پہنچنے والے مسافروں کی جانچ - ممبئی

کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ریاستی حکومت دوسری ریاست سے مغربی بنگال پہنچنے والے تمام مسافروں کی جانچ کر رہی ہے۔

thousands
thousands
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 4:52 PM IST

خصوصی ٹرین کے ذریعہ ممبئی سے ہاوڑہ پہنچنے والے ایک ہزار سے زائدمسافروں کو ریلوے اسٹیشن پر ہی روک کران کی جانچ کی جارہی ہے۔

ریلوے کے ذرائع کے مطابق ایک ہزار مسافرجو خصوصی ٹرین کے ذریعہ آج صبح ہاوڑہ پہنچے ہیں، ان کو مغربی بنگال حکومت نے ریلوے اسٹیش کے ایک حصے میں محدود کردیا اور میڈیکل عملے کے ذریعہ ان کی جانچ کی جارہی ہے۔

سنیچر کو ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریلوے سے ایکسپریس ٹرینوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کو کہا تھا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہزاروں افراد مہاراشٹراور دیگر ریاستوں سے یہاں آرہے ہیں، جبکہ ان مقامات پر کورونا وائرس کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان مسافروں کی مکمل جانچ کی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ یہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں۔

خصوصی ٹرین ہاوڑہ کے نئے کمپلکس میں صبح 7.22بجے پہنچی تھی۔

ذرائع کے مطابق ان مسافروں کو آر پی ایف اور سی آر پی کے جوانوں نے ایک گھیرے میں لے لیا اور اس کے بعد ان کی جانچ کی گئی۔ اس کے علاوہ ریاست کے دیگر اسٹیشن جہاں یہ ٹرین رکی تھی، وہاں بھی مسافروں کی جانچ کی گئی ہے۔

ہاوڑہ اسٹیشن پر پہنچنے والی دیگر ٹرینوں کے مسافروں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے چیف سیکریٹری کو ریلوے سے رابطے میں رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کوئی بھی مسافر جانچ کے بغیر شہر میں داخل نہ ہو۔ ممتا بنرجی نے چیف سیکریٹری کو ریلوے بورڈ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ 22مارچ سے 31مارچ تک کوئی ٹرین شہر میں داخل نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.