ETV Bharat / city

جنسی استحصال کے ملزم بابا امرپوری کی درخواست ضمانت مسترد - ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج سندیپ گرگ

بہت سی خواتین کے جنسی استحصال اور ویڈیو بنانے کے مقدمے میں ہریانہ میں فتح آباد کی ایک عدالت نے آج ٹوهانا کے بابا امرپوری عرف بابا جلیبی والا کی دوسری ضمانت عرضی مسترد کر دی۔

Baba Amarpuri's bail plea rejected for sexual exploitation
جنسی استحصال کے ملزم بابا امرپوری کی ضمانت عرضی مسترد
author img

By

Published : Feb 26, 2020, 7:54 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:14 PM IST

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج سندیپ گرگ کی عدالت نے عرضی خارج کر دی۔ اس سے پہلے بھی ملزم کی ایک ضمانت کی درخواست مسترد کی جا چکی ہے۔

قابل ذکر ہے بابا کو پنجاب اور ہائی کورٹ میں بھی کوئی راحت نہیں ملی تھی۔

عدالت میں چلنے والے فرد جرم کے مطابق ملزم بابا بللورام عرف امرپوری عرف جلیبی والا کے خلاف ٹوهانا شہر پولیس نے 19 جولائی 2018 کو تعزیرات ہند کی دفعہ 292، 293، 294، 354، 376، 384، 506، 509، پوكسو ایکٹ، ایکٹ اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ الزام ہے کہ اس نے جادو ٹونے سے علاج کرنے کی آڑ میں شوہر سے شراب چھڑانے سے لے کر بیٹے کی پیدائش کی خواہش رکھنے والی بہت سی خواتین کو نشہ آور اشیاء کھلا کر بے سدھ کیا، ان کا جنسی استحصال کیا اور اس کا ویڈیو بھی بنایا۔

ایک خاتون نے بابا کی ان کرتوتوں کا انکشاف کیا، جس کے بعد جب پولیس نے بابا کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تھا تو اس طرح کی سو سے زیادہ فحش سی ڈی برآمد ہوئی تھیں۔ بابا بن کر ٹوهانا میں ڈیرہ بنانے سے پہلے بلورام ٹوهانا میں ہی ٹھیلا لگا کر جلیبی فروخت کرتا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.