ETV Bharat / city

سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کی موت - رکشا بندھن کے موقع پر

ریاست جھارکھنڈ میں دلدوز سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔

سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کی موت

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 8:13 PM IST

ریاست جھارکھنڈ میں ہزاری باغ ضلع کے پیلاول پولیس پوسٹ علاقہ میں منگل کو سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک دیگر شدید طور سے زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ چھڑوا باندھ کے نزدیک منگل کو موٹر سائیکل اور ٹرک کے مابین سیدھی ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار سداما یادو (30) کے بیٹے ساگر (10) اور بیٹی چاندنی (10) کی موقعے پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ سداما اور ان کی اہلیہ شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کے تعاون سے زخمیوں کو نزدیک کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

واقعے کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کے تعاون سے زخمیوں کو ہزاری باغ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد سداما کو رانچی کے راجندر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس (ریمس) ریفر کر دیا۔ حالانکہ ریمس جانے کے دوران سداما نے بھی دم توڑ دیا۔

اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

متوفی کے اہل خانہ نے بتایاکہ سداما اپنی اہلیہ اور دو بچوں کو لیکر رکشا بندھن کے موقع پر سسرال کسنبا گاؤں گیا تھا۔ سداما آج صبح پورے کنبہ کو لیکر واپس اپنے گھر کٹ کم سانڈی کیلئے روانہ ہوا تھا لیکن راستے میں یہ حادثہ رونما ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.