ETV Bharat / city

زہریلی گیس کے اخراج سے خاتون کی موت - تقریبا 200 سے 300 مکانات کو تیزی سے خالی کرا لیا گیا

تھانہ ہزاری باغ کے ملہار ٹولی محلے میں گیس کا کاروبار کرنے والی فیکٹری سے امونیا گیس کے اخراج سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ ایس ڈی پی او صدر کمل کشور اور صدر تھانہ انچارج نیرج کمار کو بھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Ammonia gas leak from ice factory in Hazaribag
زہریلی گیس کے اخراج سے خاتون کی موت
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 10:34 AM IST

تھانہ صدر کے ملہار ٹولی میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث 25 سے 30 افراد کو میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسی دوران ، ایک خاتون کنچن دیوی کی موت ہوگئی۔

زہریلی گیس کے اخراج سے خاتون کی موت

ہزاری باغ کے ملہار ٹولی میں آئس کریم بنانے کی فیکٹری ہے، جس میں شام کو گیس کا اخراج شروع ہوا۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ امونیا گیس کے اخراج کے سبب پیش آیا ہے۔ گیس کے اخراج کے سبب پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور تقریبا 200 سے 300 مکانات کو تیزی سے خالی کرا لیا گیا۔ہزاری باغ کے کرزن گراؤنڈ سٹیڈیم میں ہنگامی کیمپ لگایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے عام لوگوں سے متاثرہ علاقے میں نہ رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ جو انتظامیہ کے ذریعہ رہنے کا اہتمام کیا گیا ہے وہاں رات گزاریں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے آئس کریم فیکٹری چل رہی ہے لیکن اس طرح کا حادثہ پہلی دفع ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.