ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ہزاروں کانگریس کارکنوں کی موجودگی میں نکالی جانے والی لالٹین یاترا ایک عظیم جلسہ عام منعقد کرکے ختم ہوئی ہے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف رہنما اندرا ہردیش نے ریاست کی تری وندرا حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقیاتی کاموں میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، جو اب ریاست کے نوجوانوں کو روزگار اور نوکریاں دینے کے بجائے شراب پلانے پر راضی ہے۔
اسی دوران ہریش راوت نے اپنے خطاب میں بی جے پی حکومت کو 'کسانوں کی قاتل حکومت' کے عنوان سے نوازتے ہوئے ان پر سخت نکتہ چینی کی۔
اطلاع کے مطابق اتراکھنڈ کانگریس پارٹی نے مرکز میں مودی حکومت اور ریاست میں بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں اور ملک کی ترقی سے پیچھے رہ جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہلدوانی کی گلیوں میں ایک روزہ لالٹین یاترا کا آغاز کیا۔
اتراکھنڈ کانگریس کے ریاستی صدر پریتم سنگھ نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت نے اس دورے کے بعد بھی ترقیاتی کاموں میں تیزی نہیں لائی تو ہر اسمبلی میں احتجاج ہوگا۔
مزید پڑھیں:چاند باغ نالے سے آئی بی اہلکار کی لاش برآمد
اسی دوران کانگریس کے اس لالٹین ریلی پر ریاستی کابینہ کے وزیر یشپال آریا نے رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ کانگریس کو لالٹین کے ساتھ اندھیرے میں نہیں بھٹکنا چاہئے۔