ETV Bharat / city

اکھل گوگوئی کی ضمانت عرضی سپریم کورٹ میں خارج

جج این وی رمن کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے سماجی کارکن اکھل گوگوئی کی ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے کہاکہ' ہم اس سطح پر درخواست پر غور نہیں کریں گے۔'

CAA protests: Supreme Court rejects bail petition of Akhil Gogoi

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:41 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آسام میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف پرتشدد مظاہرہ میں مبینہ کردارکے لیے گوہاٹی جیل میں بند کرشک مکتی سنگرام پریشد اور رائے جور دل کے لیڈر اکھل گوگوئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دینے سے جمعرات کو انکارکردیا۔

جج این وی رمن کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے سماجی کارکن اکھل گوگوئی کی ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے کہاکہ' ہم اس سطح پر درخواست پر غور نہیں کریں گے۔'

بنچ نے کہا کہ درخواست گزار مقدمہ شروع ہونے کے بعد ضمانت کے لیے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔ درخواست گزار نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے سات جنوری کے ضمانت منسوخ کرنے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ درج سی اے اے کے خلاف پرتشدد مظاہرے میں ان کے مبینہ کردار سے وابستہ ایک معاملے میں ان کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی۔

اکھل گوگوئی دسمبر 2019 میں گرفتاری کے بعد سے گوہاٹی سنٹرل جیل میں بند ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.