ETV Bharat / city

آسام: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کانگریس نے کمیشن سے شکایت کی - bjp advertisement

آسام میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد بی جے پی کی جیت کے بارے میں کچھ اخبارات میں خبریں شائع ہوئی تھیں جو ضابطہ اخلاق کی واضح خلاف ورزی ہے۔'

Congress complaint to ec for violating code of conduct

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 10:43 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے ایک وفد نے آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر آسام اسمبلی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔

کمیشن سے کانگریس کے وفد کی ملاقات کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما راجیو شکلا نے الیکشن کمیشن کے باہر موجود صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد بی جے پی کی جیت کے بارے میں کچھ اخبارات میں خبریں شائع ہوئی تھیں۔

انہوں نے ان اشتہاروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کمیشن سے واضح ہدایات مل رہی ہیں کہ وہ کسی پارٹی کی فتح یا شکست سے متعلق کوئی مواد شائع نہیں کریں گے تو پھر ان اخبارات میں اس طرح کے اشتہارات کیوں شائع کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے انہیں بتایا کہ اس سلسلے میں ایک رپورٹ طلب کی گئی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ رپورٹ ملنے کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ وفد نے کمیشن سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اخبارات اور نیوز چینلز کو واضح ہدایات دے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ کسی بھی طرح سے کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کی خبریں شائع اور نشر نہ کریں۔ انہوں نے کمیشن سے آسام کے وزیر اعلی کے ساتھ ساتھ ریاستی بی جے پی صدر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.