ETV Bharat / city

آسام: کہیں کرفیو کہیں پابندی

شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے خلاف آسام میں ہورہے مظاہروں اور تشدد کی وجہ سے کئی علاقوں میں کرفیو اور امتناعی احکامات نافذ ہیں، اس کے باوجود لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

author img

By

Published : Dec 13, 2019, 11:23 PM IST

آسام میں کرفیو کے باوجود پابندی جاری
آسام میں کرفیو کے باوجود پابندی جاری

گوہاٹی سمیت کچھ علاقوں میں صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں بتائی جاتی ہے۔ تاہم ان علاقوں میں غیرمعینہ مدت کا کرفیو جاری ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے گوہاٹی میں کرفیو کے درمیان حساس علاقوں میں مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔ اس دوران انٹرنیٹ خدمات لگاتار تیسرے دن جمعہ کو بھی معطل رہیں۔

سی اے بی (کیب) کے خلاف پرتشدد تحریک کی وجہ سے نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے نے گوہاٹی ڈیبوگڑھ کے بیچ چلنے والی سبھی ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔ سبھی انٹرسٹی ٹرینیں لمبی دوری کی کئی ٹرینیں اور کم دوری کی بھی کئی ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

گوہاٹی میں پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے خلاف مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کئی سڑک راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی۔ مشرقی آسام کے تین سوکھیا اور ڈیبوگڑھ اضلاع میں کل شام تک توڑپھوڑ اور تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ پوری ریاست میں آج صبح سے اب تک صورتحال پرامن بتائی جاتی ہے اور ابھی تک کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

گوہاٹی میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں ، توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات کے بعد 11 دسمبر کی شام سے ہی کرفیو نافذ ہے۔ کرفیو کے باوجود جمعہ کی صبح لوگ ضروری اشیا خریدنے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلے۔ اس دوران کئی دکانیں اور پٹرول پمپ کھلے ہوئے تھے۔ جہاں لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ جمعہ کی صبح کچھ مقامات پر لوگوں نے سڑکوں پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران اب تک کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Intro:مہاراشٹرمیں شیوسینا،بی جے پی اتحاد ٹوٹنے کے ثمرات اب ظاہر ہونے لگے ہیں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی بجٹ میٹنگ میں  دونوں پارٹیوں کے کارپوریٹرس الجھ پڑے، اتنا ہی نہیں بی جے پی ڈپٹی میئر وجئے اوتاڑے نے اپنے عہدے سے استعفی بھی پیش کردیا، بی جے پی اور شیوسینا کی دوریاں اب جگ ظاہر ہونے لگی ہیں ۔ پیش ہے یہ رپورٹ ۔
Body:وی او اول
 مہاراشٹر میں جوڑ توڑ کی سیاست کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں، اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں  سینا اور بی جے پی کارپوریٹرس کا اختلاف کھل کر سامنے آگیا جنرل باڈی میٹنگ میں نئے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو تہنیت پیش کرنے کی قرار داد ہنگامے کی وجہ بنی ہنگامہ اتنا بڑھا کہ بی جے پی کے ڈپٹی میئر وجئے اوتاڑے نے ڈپٹی میئر عہدے سے استعفی پیش کردیا، یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب شہر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے  کارپوریشن میں بجٹ پیش ہونا تھا ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وجئے اوتاڑے ۔۔۔۔۔۔۔ مستعفی، ڈپٹی میئر، بی جے پی  اورنگ آباد
 بائٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ ناصر صدیقی۔۔۔۔۔۔۔ گروپ لیڈر، ایم آئی ایم ، اورنگ آباد
 وی او دوم
 شیو سینا نے بی جے پی کے اس اقدام کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے سے تعبیر کیا جبکہ ایم آئی ایم  نے بی جے پی کی جانب سے اورنگ آباد تبدیلی نام کا مدعا اٹھانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ایم آئی ایم لیڈر ناصر صدیقی کا کہناہیکہ  ترقیاتی کاموں میں ناکام  فرقہ پرست پارٹیاں ایک بار پھر فرقہ پرستی کا کارڈ کھیلنے کے فراق میں  ہے ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وجئے اوتاڑے ۔۔۔۔۔۔۔ مستعفی، ڈپٹی میئر، بی جے پی  اورنگ آباد
 بائٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ ناصر صدیقی۔۔۔۔۔۔۔ گروپ لیڈر، ایم آئی ایم ، اورنگ آباد
Conclusion:اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے چناؤ کو اب محض چند مہینے باقی ہے ایسے میں  سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہے ، جس کا نظارہ  میونسپل کارپوریشن میں دیکھنے کو ملا  لیکن اس سے ایک بات پھر ثابت ہوگئی ہیکہ سیاسی نمائندیں عوامی  مسائل کے تعلق سے کتنے سنجیدہ ہیں ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.