ETV Bharat / city

آسام میں سیلاب کا قہر جاری، 24 افراد ہلاک

آسام میں سیلاب سے اب تک 24 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں شدید بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال اور سنگین ہوگئی ہے۔

24 killed in Assam floods
آسام میں سیلاب کا قہر جاری، 24 افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 2:18 PM IST

ریاست کے 25 اضلاع میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے، جس سے تقریباً 13 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دو ہزار 71 گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہوچکا ہے جہاں کے لوگوں کو بالائی علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ برہمپترا ندی میں طغیانی جاری ہے اور یہ خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

آسام میں سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں دھیماجی، لکھیم پور، بسوناتھ، ادالگیری، دارنگ، نلباری، بارپیٹا، کوکرا جھار، دھبری، گولا گھاٹ، جور ہاٹ، ماجولی، شیو ساگر، ڈبروگرح سمیت متعدد اضلاع شامل ہیں۔

حالات کی سنگینی کے پیش نظر قومی آفات مینجمنٹ کی ٹیم کو ان اضلاع میں بھیجا گیا ہے۔ راحت کاری کا کام جاری ہے۔

آسام میں موسلادھار بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 24 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ پیر کے روز چار مزید افراد سیلاب کے باعث ہلاک ہو گئے۔

اہلکاروں نے بتایا کہ سیلاب کا پانی ریاست کے 25 اضلاع میں داخل ہوچکا ہے، جس سے 13 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.