دراصل سی ایم فلائنگ اسکواڈ کو اطلاع ملی تھی کہ گروگرام میں فرضی آدھار سینٹر چلایا جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر سی ایم فلائنگ اسکواڈ نے ایک ٹیم تشکیل دے کر گروگرام کے گاؤں چکرپور میں چھاپہ مارا۔
اس سینٹر میں لوگوں سے پیسے لے کر بغیر کسی اجازت کے آدھار کارڈ بنائے جا رہے تھے۔ آدھار کارڈ بنانے کے لیے جس مشین کا استعمال کیا جار ہا تھا، وہ راجستھان کے ایک بینک کو دی گئی تھی، جس کے آپریٹر نے فرضی تھمب امپریشن کا استعمال کر مشین کو گروگرام میں چلنے کے لیے دیا ہوا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔
غورطلب ہے کہ اس سینٹر سے پولیس نے ایک مشین، سینکڑوں کی تعداد میں فرضی آدھار کاڑد اور دو لاکھ روپیے کی نقدی برآمد کی ہے۔ پولیس یہ معلوم کرنے میں لگ گئی ہے کہ اس سینٹر کے جو کارڈ بنائے گیے ہیں وہ لوگ کہاں کے رہنے والے ہیں اور کیا وہ بھارت کے شہری ہیں یا کوئی اور؟
اس کے علاوہ مشین یہاں تک کیسے پہنچی اور اس سینٹر کو چلانے کا مقصد کیا ہے۔ ان سبھی تمام پہلوؤ کی غور سے جانچ کی جا رہی ہے۔