ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے ایک غیرامدادی اسکول کی طالبات کے ساتھ ودیا والنٹر کے ذریعے جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
یہ والنٹر اسی اسکول میں کام کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ودیا والنٹر طالبات کو کسی کام سے لے گیا تھا جہاں اس نے طالبات پر جنسی حملہ کیا تاہم اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسکول کے پرنسپل نے اس ودیا والنٹر کو اسکول سے برطرف کردیا۔
اسی دوران اسکول انتظامیہ نے اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی تاہم چند دنوں بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔
مزید پڑھیں:راموجی گروپ کی قابل ستائش پہل: کیرالہ سیلاب متاثرین میں مکانات کی تقسیم
طالبات کے والدین نے مطالبہ کیا کہ اس ودیاوالنٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔