ETV Bharat / city

تین ماہ کا بچہ کورونا سے متأثر - بچہ کورونا سے متأثر

یوپی کے ضلع بستی میں تین ماہ کے ایک بچے میں کورونا مثبت ہونے کی تصدیق کے باعث علاقے کو مکمل طور سے بند کردیا گیا ہے۔

District Magistrate Ashutosh Niranjan
ضلع مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 8:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں چند روز قبل کورونا سے متاثرہ ایک شخص کی موت ہوگئی تھی، جس کے بعد سے ضلع بستی میں کورونا انفیکشن کے اثرات میں اضافہ ہوا ہے۔

بستی کے ہی ایک کورونا پازیٹو کے کنبہ کا 3 ماہ کا بچہ بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے تصدیق کی ہے کہ 3 ماہ کا بچہ کورونا وائرس سے متأثر ہوا ہے اور اس بچے کی والدہ کا نمونہ بھی ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ جس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔ اس دوران پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

ڈی ایم آشوتوش نرنجن نے مزید بتایا کہ انتظامیہ ماں کے ساتھ بچے کو بی آر ڈی میڈیکل کالج بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بچے کے متاثر ہونے کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کوایک کورونا پازیٹو مریض کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ہی اس کنبے کے باقی 13 کورونا مثبت لوگوں کو الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اس دوران ہاٹ اسپاٹ کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.