ہندی روزنامہ آج کے سینئر صحافی رشی کیش پانڈے کے ساتھ گزشتہ 16 جنوری کی رات موٹر-سائیکل سوار پولس اہلکاروں نے مار پیٹ اور بدسلوکی کی تھی۔ رشی کیش پانڈے خود کی جان کا خطرہ بتا رہے ہیں۔
اس معاملہ میں ایک میمورنڈم ایس پی آفس کا گھیراؤ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی کو دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بے خوف ہو کر لکھنے والے صحافیوں کی جان و مال کی ذمہ داری پولس کی ہے لیکن اس واردات سے پولس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔