ریاست اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے چوپن علاقے میں پولیس نے ہریانہ سے بہار جارہے ایک ٹرک پر لدی 260 پیٹی غیرقانونی انگریزی شراب کے ساتھ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ضبط شراب کی قیمت 21 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش شریواستو نے بتایا کہ منشیات کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت سوات ٹیم ایس او جی سرویلانس ٹیم کے چوپن پولیس کو اطلاع ملی کہ آج صبح ایک ٹرک سے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب ہریانہ کے سونی پت سے بہار جانے والی ہے۔
پولیس ٹیم نے رابرٹس چوپن شاہراہ پر مدھورم ڈھابے کے نزدیک ناکہ بندی کرکے مشتبہ ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ٹیم نے جانچ میں ٹرک پر 260 پیٹی انگریزی شراب پائی ہے، جبکہ گرفتار سمگلر منجیت سنگھ نے کہا کہ وہ شراب ہریانہ سے بہار لے کر جارہا تھا۔