ETV Bharat / city

جھارکھنڈ : کلکتہ میں پھنسے لوگوں کو واپس لانے کے لیے بسیں روانہ - لاکڈاؤن

ریاست جھار کھنڈ کے ضلع گریڈیہ کے مزدوروں اور طلباء کو دوسری ریاست سے لانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اقدام شروع کیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ : کلکتہ میں پھنسے لوگوں کو واپس لانے کے لیے بسیں روانہ

author img

By

Published : May 2, 2020, 2:02 PM IST

ریاست جھار کھنڈ کے شہر گریڈیہ کے ڈسٹرکٹ چیمبر آف کامرس نے گاڑی کا بندوبست کرتے ہوئے 3 بسیں اور 7 ایس یو وی کولکتہ روانہ کردی ہیں۔ ہفتہ کی صبح ان گاڑیوں کو جھنڈی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔

چیمبر آف کامرس کے ضلعی صدر نرمل جھنجو والا نے بتایا کہ کولکاتہ میں 90 بچے اور 35 دیگر پھنسے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں سے رابطے کے بعد گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ چیمبر آف کامرس کے ضلعی صدر نے بتایا کہ کچھ دیگر افراد بھی کلکتہ کے ہاوڑا میں پھنسے ہوئے ہیں ان کے لئے گاڑی بھیجی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں پھنسے بچوں کے لئے بھی گاڑیوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر پردیپ اگروال، وکاس کھیتان، دنیش کھیتان، مکیش جالان، راکیش مودی، روہت جالان، ستیش کیڈیا موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.