ETV Bharat / city

Fire in Sahibabad: صاحب آباد میں آگ لگنے سے ایک کی موت - One dies in DLF colony fire

صاحب آباد کے ڈی ایل ایف کالونی میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ ماں اور بیٹی بچ گئیں۔ اچانک آگ لگنے سے آنند ڈینیل گھر سے نکلنے میں ناکام رہا اور اس کی موت ہوگئی A Man Died in Fire in Sahibabad۔

Fire in Sahibabad:
Fire in Sahibabad:
author img

By

Published : Mar 21, 2022, 3:41 PM IST

صاحب آباد: اترپردیش غازی آباد کے صاحب آباد ڈی ایل ایف کالونی میں آگ لگنے سے باپ کی موت ہو گئی جب کہ ماں اور بیٹی بچ گئیں۔ ہفتہ کی صبح تقریباً 6.30 بجے تینوں فلیٹ میں سو رہے تھے۔ اس دوران آگ لگ گئی۔ پڑوسیوں کی آوازیں سن کر ڈرائنگ روم میں سوئی ہوئی آشا اور اس کی بیٹی کسی طرح باہر نکل آئیں۔ آنند ڈینیل جو پچھلے کمرے میں سو رہے تھے باہر نہیں آ سکے۔ جس سے آگ سے جھلسنے اور دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی A man died in a fire in Sahibabad۔

اطلاع ملتے ہی صاحب آباد فائر اسٹیشن کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اطلاع پر صاحب آباد کوتوالی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

آنند ڈینیل کا فلیٹ گراؤنڈ فلور پر ہے۔ اس عمارت میں کل 12 فلیٹس ہیں۔ تمام لوگ خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ آگ لگنے کے دوران پوری عمارت میں دھواں پھیل گیا۔ کسی طرح لوگ باہر نکلے۔ فلیٹس میں سوئے ہوئے لوگوں کو بھی جگا کر باہر نکالا گیا۔ علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ خوش قسمتی سے آگ پوری عمارت میں نہیں پھیلی ورنہ بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔

مزید پڑھیں:

آنند کے فلیٹ میں آگ لگنے کے بعد پوری عمارت میں دھواں پھیل گیا اور دوسرے فلیٹ میں رہنے والے لوگ جاگ اٹھے۔ باہر آنے کے بعد دوسرے فلیٹس میں سوئے ہوئے لوگوں کو شور مچاتے ہوئے باہر نکالا گیا۔ لوگوں کے آواز سننے کے بعد ہی آنند کی بیوی اور بیٹی باہر نکلیں۔ تھوڑی دیر ہوتی تو بڑا حادثہ ہو جاتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.