ETV Bharat / city

Meat Shops Open in Ghaziabad: غازی آباد میں گوشت کی دکان کو بند کرنے کا حکم واپس لیا گیا - Ghaziabad meat shop closed on Navratri order reversed with in 12hours

نو راتری تہوار کے موقع پر غازی آباد میئر نے گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا، میئر نے 12 گھنٹے بعد اپنا حکم واپس لے لیا اور کہا کہ میڈیا اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ Meat Shops Open in Ghaziabad۔

Meat Shops Open in Ghaziabad
Meat Shops Open in Ghaziabad
author img

By

Published : Apr 2, 2022, 6:35 PM IST

Updated : Apr 2, 2022, 8:31 PM IST

غازی آباد: ریاست اترپردیش کے غازی آباد میں نو راتری تہوار کے مدنظر گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔ غازی آباد کی میئر آشا شرما نے جمعرات کو غازی آباد میں نوراتری کے پیش نظر تمام گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان کے حکم کے بعد انتظامیہ نے تمام دکانیں بند کر دی تھیں لیکن 12 گھنٹے بعد میئر نے اپنا حکم واپس لے لیا اور کہا کہ میڈیا اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ Ghaziabad meat shop closed on Navratri order reversed with in 12hours۔

غازی آباد میئر نے گوشت کی دکان کو بند رکھنے کے لئے ایک خط بھی جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پورے ضلع میں گوشت کی دکانوں کو انتظامیہ کے اہلکاروں نے پہنچ کر بند کرایا تھا۔ جس پر دکانداروں نے اعتراض کیا تھا کہ آج سے پہلے کبھی بھی نو راتری کے دن پر گوشت کی دکانوں کو بند نہیں کیا گیا تھا۔ دکان بند ہونے سے اس کاروبار سے جوڑے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا پڑ رہا تھا۔

دکانوں پر سامان لینے آنے والے صارفین نے کہا کہ آج سے پہلے کبھی دکانیں بند نہیں ہوئیں لیکن اس بار دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے میئر نے صاف کہہ دیا کہ اوپر سے حکم ہے۔ انہوں نے ترمیمی لیٹر بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا حکم ہے جس کی وجہ سے ہم نے تمام دکانیں بند نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ مندر کے آس پاس کی تمام دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ شراب اور گوشت میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہے، اس لیے شراب کی دکانوں سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ غازی آباد میئر کے 12 گھنٹے کے اندر حکم نامہ واپس لینے سے دکانداروں کو راحت ملی ہے اور صارفین کے اندر خوشی ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 2, 2022, 8:31 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.