ETV Bharat / city

غازی آباد میں کورونا مثبت مریضوں میں کمی

محکمہ صحت کے مطابق غازی آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور اٹھارہ مریضوں کو ڈسچارج بھی کیا جاچکا ہے۔

no new corona case in ghaziabad in last 24 hours
غازی آباد میں کورونا مثبت مریضوں میں کمی
author img

By

Published : May 9, 2020, 11:58 PM IST

غازی آباد ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے کوئی کورونا مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

کورونا جنگجوؤں کے مسلسل کام کرنے کے سبب پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کے معاملات میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

ہفتے کے روز غازی آباد کے محکمہ صحت کو کل 141 کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی تھی، ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے کیونکہ آج موصولہ رپورٹ میں تمام رپورٹس منفی پائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کو موصولہ 141 ٹیسٹ رپورٹس میں سے 18 ایسے معاملات ہیں جو پہلے ہی مثبت تھے اور ان کی لگاتار دو ٹیسٹ رپورٹس منفی آئیں ہیں۔ جن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ یہ ایک ہی دن میں ڈسچارج ہونے والے لوگوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

واضح رہے کہ اب تک غازی آباد میں 133 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جن میں سے اب تک مجموعی طور پر 75 مثبت مریض صحت مند اور اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ اس وقت ضلع میں 56 کورونا وائرس مثبت مریض ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ تاہم ابھی تقریبا 573 کورونا ٹیسٹ رپورٹس کا آنا باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.