ETV Bharat / city

غازی آباد کے کسان پریشان کیوں؟ - گندم کی کاشت

گندم کی کاشت کرنے والے کسان کے مطابق غازی آباد کے گووند پورم منڈی میں گیہوں فروخت کرنے کے ایک ہفتہ بعد بھی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے، اور ان کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے ادائیگی میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔

muradnagar farmers are not getting payment from mandi
غازی آباد کے کسان پریشان کیوں؟
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 7:52 PM IST

ضلع غازی آباد کے کسانوں کو لاک ڈاؤن اور قدرتی مسائل کی وجہ سے کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب گیہوں فروخت کرنے کے بعد منڈیوں کی جانب سے کسانوں کو وقت پر ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔

کسانوں کو وقت پر ادائیگی نہ ہونے وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

مراد نگر کے گاؤں جلال آباد کے کسان نریندر چودھری نے بتایا کہ ’وہ گندم کی کاشت کرتے ہیں اور انھوں نے ایک ہفتہ قبل ہی اپنے گندم کو منڈیوں میں فروخت کیا ہے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی ابھی تک گندم کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پہلے انہیں فوری طور پر ادائیگی کردی جاتی تھی، لیکن اس مرتبہ ایک ہفتہ کے اختتام کے بعد بھی ادائیگی نہیں کی گئی ہے اور جب وہ منڈیوں میں ادائیگی کے لیے کال کرتے ہیں تو کوئی جواب بھی نہیں دیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ منڈی نے انہیں جھوٹی یقین دہانی اور پرچی دے دی تھی اور ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں ایک ہفتے میں رقم دے دی جائے گی لیکن اب تک انہیں نہ تو کوئی پیغام ملا ہے اور نہ ہی رقم۔

کسان نریندر چودھری نے کہا کہ گندم کی عدم ادائیگی کے سبب انہیں مزدوروں، کھادوں اور ٹریکٹروں میں ڈیزل ڈالنے کے لیے مسئلہ درپیش ہے اور زیادہ تر کسان غازی آباد ضلع کے گووند پورم منڈی میں اناج فروخت کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ ادائیگی میں تاخیر ہوکی وجہ لاک ڈاؤن کو قرار دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.