ضلع کے کانگریسی رہنما آج مگدھ میڈیکل کالج پہنچے اور مریضوں کی عیادت کی، ساتھ ہی انہوں نے مریضوں کے درمیان پانی اور گلوکوز تقسیم کیا۔
اس موقع پر مگدھ کمشنری میں کانگریس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی کے صدر راہل گاندھی کی خواہش تھی کہ ان کا یوم پیدائش پارٹی کارکنان غریبوں کے ساتھ منائیں۔
انہوں نے بتایا کہ مگدھ میڈیکل کالج میں لو سے ابھی تک 55 افراد کی جان جا چکی ہے حالانکہ ہسپتال انتظامیہ نے اس کی تصدیق نہیں کی۔