ETV Bharat / city

'وقف املاک کو بربادی سے بچایا جائے گا'

ضلع گیا میں اوقاف کمیٹی اورحکمراں جماعت کے مسلم رہنماء وقف کے املاک کو بچانے کے دعوے کے ساتھ سرگرم نظرآ رہے ہیں، ای ٹی وی بھارت نے ضلع اوقاف کمیٹی کے عہدیداران اور جے ڈی یو رہنماؤں سے اس سلسلے میں بات کی۔

waqf board property protection required
'وقف املاک کو بربادی سے بچایا جائے گا'
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 4:03 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں وقف املاک کی تحفظ پر اکثر وبیشتر گفتگو ہوتی ہے، اوقاف کمیٹی سمیت اس کی ذیلی کمیٹیاں اوقاف املاک کو خورد برد ہونے سے بچانے کادعوی کرتی ہیں لیکن حقیقتا یہ جملے بازی ہوا کرتی ہے۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ گیا اوقاف کمیٹی کے پاس ضلع میں کئی جگہوں پر وقف کی ہوئی جائداد ہے، لیکن اسکا کوئی ڈیٹا ان کے پاس نہیں ہے۔

'وقف املاک کو بربادی سے بچایا جائے گا'

بہار میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں، ایسے میں اوقاف کمیٹی کے ساتھ حکمراں جماعت کے رہنماء 'وقف بورڈ' کے لیے کیے گئے کاموں کو گنوانے میں لگے ہیں، ضلع گیا میں وقف کی جائیداد کوبچانے کے لئے کیا کام کیاگیا ہے اس پر جے ڈی یو بنکر سیل کے سابق صوبائی صدر وحج کمیٹی کے رکن مولانا عمر نورانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتا یا کہ' وزیراعلی نتیش کمار وقف کی املاک کو بچانے اور اس کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، آزادی کے بعد بہار میں پہلی مرتبہ وزیراعلی نتیش کمار نے وقف بورڈکی ترقی کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے ۔

عمر نورانی نے کہاکہ وقف کی کمیٹیوں کی بے توجہی کی وجہ سے وقف کے املاک کی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ آپسی اتحاد اور محنت سے وقف کی املاک کو بچایاجاسکتا ہے۔ بہار اور گیا میں وقف کی کافی املاک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سب کو مل جل کام کرنے کی ضرورت ہے، جہاں ذیلی کمیٹیاں ٹھیک سے کام نہیں کررہی ہیں ان کی رپورٹ وقف بورڈ کوبھیج کر تبدیل کرایاجائے، جہاں قانونی مدد چاہئے اس کے متعلق اعلی حکام سے رابطہ کرکے اسےحل کرانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

وقف املاک کی ترقی سے غریب و بے سہارا اور بے روزگار مسلمانوں کومدد ملے گی، حکومت کو تجویز تیار کرکے بھیجی جائے تاکہ بروقت حکومت اس کو پاس کرکے منصوبہ بندطریقے سے کام کرائے۔

انہوں نے کہا کہ جن جگہوں پر وقف کی زمین پر تعمیر دکان ومکان کے کرایے کم ہیں اس کی رپورٹ سمیت ذیلی کمیٹیوں کے آمدات واخراجات کی تفصیل ضلع اوقاف کمیٹی طلب کریگی۔

ضلع صدر اوقاف کمیٹی آفتاب عالم عرف رنکو نے کہاکہ ان کی پہلی ترجیح وقف کی املاک کو بچانا اور اس کی ترقی ہے، مزید ویسے املاک پر بھی ان کی نظر ہے جو عوامی تو ہے تاہم اسے وقف بورڈ میں رجسٹرڈ نہیں کرایا گیاہے، ویسی جگہوں کو بھی وقف بورڈ سے رجسٹرڈ کرایاجائیگا، مزید جہاں املاک کے تعلق سے تنازعہ ہے وہاں پہلے کمیٹی سطح سے حل کرانے کی کوشش کی جائیگی۔ اگر حل نہیں ہوتا ہے تو بات اوپر تک پہنچا کر یقینی طورسے حل کرایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی کا انتخاب 2 سے 3 مراحل میں ہونے کا امکان

مزید جو مکان و دکان کے کرائے کم دیے جارہے ہیں انہیں نوٹس کرکے کرایے میں مارکیٹ ریٹ سے اضافہ کیا جائیگا، ان سے دوکانیں خالی نہیں کرائی جائیں گی بلکہ کرایہ بڑھایاجائیگا اور اگر اس پر وہ رضامند نہیں ہونگے تو کورٹ کے ذریعے خالی کرایاجائیگا۔ ساتھ ہی قبضے والی زمین پر جلد کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر سکریٹری زبیر عالم نے کہاکہ وقف املاک مسلمانوں کی اپنی ملکیت ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ان کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.