ETV Bharat / city

Black Money: گیا :نوٹ بندی میں کروڑوں روپے بلیک منی بدلنے والے تاجر کے اثاثے ضبط

ریاست بہار کے ضلع گیا میں نوٹ بندی کے دوران بلیک منیBlack money کو وائٹ منی میں تبدیل کرنے کے خلاف ای ڈی Enforcement Directorate کی بڑی کارروائی ہوئی ہے ای ڈی نے شہر گیا کے ایک بڑے تاجر اور اس کی بیوی کی قریب 8.5کروڑ روپے کی املاک ضبط کیے ہیں اس میں بینک میں رکھا قریب 55 لاکھ روپیہ بھی شامل ہے

نوٹ بندی میں کروڑوں روپے بلیک منی بدلنے والے تاجر کے اثاثے ضبط

author img

By

Published : Feb 19, 2022, 4:37 PM IST

گیا میں ای ڈی کیEnforcement Directorate کارروائی چرچے میں ہے کیونکہ شہر کے سب سے بڑے تجارتی علاقہ گودام کے بڑے تاجر دھیرج جین Dheraj jain اور انکی بیوی رنکی جین Rinki Jain کے خلاف کارروائی کی گئی ہے.

نوٹ بندی میں کروڑوں روپے بلیک منی بدلنے والے تاجر کے اثاثے ضبط

دھیرج جین ڈالڈا کے ٹھوک تاجر ہیں ساتھ ہی زمین کا کاروبار بتایا جاتا ہے معاملہ سنہ 2016 کا ہے جب نوٹ بندی کے دوران دھیرج جین اور انکی بیوی نے 22 کروڑ روپے سے زیادہ کالے دھن کو بینک آف انڈیا Bank of India جی بی روڈ برانچ کے اسٹاف سے ملکر پرانے نوٹ بدلے تھے۔

بینک آف انڈیا جی بی روڈ برانچ میں اس وقت 44 کروڑ روپے پرانے نوٹ مختلف کھاتے کے ذریعے بدلنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جو کالے دھن تھے اس معاملے میں سب سے پہلے موتی لال نام کے تاجر کا نام سامنے آیا تھا اطلاع کے مطابق موتی لال نوٹ بندی کے دوران پیسے ٹرانسفر کے معاملے میں گرفتار بھی ہوچکا ہے ۔

موتی لال نے 44 کروڑ روپے بینک آف انڈیا میں جمع کرائے تھے اور اس کے بعد مختلف افراد اور تنظیموں کے کھاتے میں رقم ٹرانسفر کردیا تھا۔
اجے کمار اور ششی کمار نے سول لائن تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا اور اسی ایف آئی آر کی روشنی میں Prevention of money laundering act کے تحت ای ڈی نے اپنی سطح پر جانچ پڑتال کرکے آگے کارروائی شروع کیا تھی۔ ای ڈی کے مطابق بینک آف انڈیا کے اسٹاف کی ملی بھگت سے 44 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر جمع کیے گئے تھے۔

ای ڈی نے اب اس معاملے میں کارروائی شروع کردی ہے۔ دھیرج جین کا گودام میں واقع ایک مکان سمیت زمین کے پلاٹ اور بینک میں رکھے پیسے کو ضبط کیا ہے اطلاع کے مطابق ساڑھے آٹھ کروڑ روپے ضبط ہوئے ہیں جس میں دھیرج کی بیوی کے نام سے بھی شامل املاک ہے ای ڈی کی طرف سے مزید کارروائی ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.