ETV Bharat / city

گیا میں کورونا سے دوسری موت

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 11:05 PM IST

ضلع گیا میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 48 گھنٹے میں دوسری موت واقع ہونے کے بعد پولیس اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کی موجودگی میں تدفین کے عمل کی تیاری کی جا رہی ہے۔

second death from Corona in Gaya
گیا میں کورونا سے دوسری موت

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کووڈ-19 اسپتال ’انوگرہ نارائن کالج وہسپتال‘ میں کورونا وائرس سے شہر کے ایک تاجر کی موت ہوگئی ہے۔

اطلاع کے مطابق شہر کے بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ڈاکٹر وزیر علی روڈ میں واقع شو دربار کے مرحوم مالک تھے۔

مرحوم عنایت کالونی کے رہنے والے تھے، دو دن قبل بخار، سردی اور کھانسی زیادہ ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

حالت مزید خراب ہونے پر انہیں انوگرہ نارائن ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں رات نو بجے کے قریب انکا انتقال ہوگیا۔

اطلاع کے مطابق کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد انکے قریبیوں کی بھی جانچ کی گئی ہے جس میں ایک اور بھائی کی پازیٹیو رپورٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کی موجودگی میں تدفین کے عمل کی تیاری چل رہی ہے۔ اطلاع کے مطابق کریم گنج قبرستان میں دیررات تک مرحوم کو سپردخاک کردیاجائیگا۔

واضح رہے کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 3،95،048 تک جاپہنچی ہے اور اب تک اس وبأ سے کل 2،13،831 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 12،948 مریضوں کی اموات درج کی گئی ہے۔

اس وبأ کا سب سے زیادہ اثر مہاراشٹر میں دیکھا گیا ہے یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 1،24،331 بتائی جارہی ہے جبکہ 5،893 افراد کی موت درج کی گئی ہے۔

اس معاملے میں ریاست تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے جہاں 54،449 افراد اس وبأ سے متاثر ہوئے ہیں اور 666 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دارالحکومت دہلی اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 53،116 بتائی گئی ہے اور اس وبأ نے یہاں اب تک 2،035 افراد کی جان لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.